ZIKAR US PARI-VASH KA ذکر اس پری وش کا
Original price was: ₨ 999.₨ 699Current price is: ₨ 699.
- Author: GEORGE BERNARD SHAW
- Translator: SHAHID EHSAN KHALID
- Pages: 160
- Year: 2024
- ISBN: 978-969-662-542-1
- Publish Date: 2024-03-07
جارج برنارڈ شا (پیدائش: 26 جولائی 1856ء، ڈبلن، آئرلینڈ- وفات: 2 نومبر 1950ء، ہرٹفورڈ شائر، انگلینڈ) آئرش نژاد مصنّف جسے ولیم شیکسپیئر کے بعد اہم ترین برطانوی ڈراما نگار مانا جاتا ہے۔ اس نے پچاس سے زائد سٹیج ڈرامے لکھے۔ وہ آئرش طنز نگار جوناتھن سوئفٹ کے بعد دوسرا نہایت کٹیلے پمفلٹ لکھنے والا شخص بھی تھا۔ اس کا باپ ایک ناکام تاجر تھا۔ ضروری تعلیم کے بعد شا نے سولہ برس کی عمر میں کلرکی شروع کی، بعد ازاں وہ خود ہی پڑھتا رہا۔ ماں باپ کی ازدواجی زندگی ناکام ہونے پر ماں اور بہنیں لندن چلی گئیں اور شا بھی 1876ء میں ان کے پاس چلا آیا۔ اگلا عشرہ مایوسی اور فلاکت سے بھرپور تھا۔ موسیقی پر تنقید اور نہ ہی ٹیلی فون کمپنی میں ملازمت زیادہ عرصہ تک چل سکی۔ نیز 1879-83ء کے درمیان شا کے تصنیف کردہ پانچ میں سے صرف دو ناول پبلشروں نے طباعت کے لیے قبول کیے: “Cashel Byron’s Profession” (1882ء) اور “An Unsocial Socialist” (1883ء)۔ 1880ء کی دہائی کے وسط میں شا کو کارل مارکس کی تصانیف پڑھنے کا اتفاق ہوا اور وہ سماجی مسائل اور تنقیدی صحافت کی جانب آیا۔ وہ نو قائم شدہ ’’فیبیئن سوسائٹی‘‘ (1884ء) کی روحِ رواں تھا جو برطانوی حکومت اور معاشرے میں تبدیلی لانا چاہتی تھی۔ شا نے 1898ء میں شارلٹ پین ٹاؤن شینڈ سے شادی کی۔ اُس کا پہلا ڈراما “Widowers’ Houses” (1892ء) ابسن کے رومانویت پسندانہ انداز میں پابندیوں کا مضحکہ اُڑاتا ہے۔ چھ ڈراموں کا مجموعہ “Plays, Pleasant and Unpleasant” 1898ء میں شائع ہوا۔ اسے کوئی واضح کامیابی نہ ملی۔ اس کے بعد شا نے “Man and Superman” (1903ء) میں ڈان جوآن کی داستان کو ڈرامائی روپ دیا۔ دیگر ڈراموں میں درج ذیل شامل ہیں: “The Doctor’s Dilemma” (1906ء)، “Getting Married” (1908ء)، “Fanny’s First Play” (1911ء)، “Androcles and the Lion” (1913ء)، “Pygmalion” (1913ء)، “Heartbreak House” (1919ء)، “Back to Methuselah” (1921ء)، “Saint Joan” (1923ء) اور “The Millionairess” (1936ء)۔ ’’دی ملینیئریس‘‘ پر 1960ء میں فلم بنائی گئی، جس کی ہدایت کاری انتھونی اسکوئتھ نے کی تھی اور اس میں صوفیہ لورین اور پیٹر سیلرز نے اداکاری کی تھی۔ شا کو 1925ء میں ادب میں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔