ZIA UL NABI – 7 VOLUMES COMPLETE SET ضیاء النبی – 7 جلدیں مکمل
Original price was: ₨ 15,500.₨ 13,950Current price is: ₨ 13,950.
- Author: JUSTICE PIR MUHAMMAD KARAM SHAH AL AZHARI
پیر محمد کرم شاہ الازہری کی تصنیف ’ ضیاء النبیﷺ‘ کا پہلا ایڈیشن ( 1948ء؍ 1420ھ) میں لاہور سے شائع ہوا۔ ’ضیاء النبیﷺ‘ کل سات جلدوں پر مشتمل ہے۔ پیر محمد کرم شاہ الازہری کی ’ ضیاء النبیﷺ‘ عصر حاضر کی کتب سیرت میں نمایاں مقام ومرتبہ رکھتی ہے۔ سات جلدوں پر مشتمل اس سیرت کی کتاب میں قدیم و جدید سیرت کے تمام ماخذوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔ صاحب کتاب کا انداز بیاں سادہ، منطقی اور مدلل ہے کتاب میں مغربی مفکرین کی کتب سے بھی اسلام کی حقانیت ثابت کرنے کے لیے حوالے درج کیے گئے ہیں۔ گویا یہ کتاب عربی، انگریزی اور اردو تینوں زبانوں میں گہری تحقیق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
جلد اول
جلد اول 525 صفحات پر مشتمل ہے۔ جلد اول میں عرب اقوام کے مذہبی، سیاسی، اخلاقی و معاشی احوال کا تجزیہ، امانت اسلام کے لیے اہل عرب کے انتخاب کی حکمت، حضورﷺ کے اسلاف کرام کا تفصیلی تذکرہ موجود ہے۔ جلد اول کا آغاز ابتدائیہ سے ہوتا ہے، اس میں بعثت نبویﷺ کے وقت نوع انسانی کی گمراہی کی حالت زار بیان کی گئی ہے۔ اس کے بعد سلطنت ایران، سلطنت یونان، سلطنت رومہ، سلطنت مصر، سلطنت ہندوستان، کا تفصیلاً ذکر ہے۔ ان تمام سلطنتوں کے نقشے دیے گئے ہیں۔ حدود اربعہ ان کے اخلاقی، معاشرتی، معاشی، سماجی حالات پر تبصرہ ہے۔ اس کے بعد جزیرۃ العرب پر بحث ہے۔ جزیرۃ العرب کا نقشہ، عرب کے مشہور قبائل اورخاندان بنو ہاشم کا تذکرہ موجود ہے۔ اس جلد کی اہم بات یہ ہے کہ اس کے اختتام پر نبی کریمﷺ ظہور کی بشارتیں بزبان انجیل ثابت کی گئی ہیں۔