WAZIR MUHAMMAD SADIQ وزیر محمد صادق

 1,800

  • Author: TEHZEEB UL HASSAN
  • Pages: 224
  • ISBN: 978-969-662-492-9

زندہ قومیں صرف اپنے محسنوں کی قربانیوں اور خدمات کو یاد نہیں رکھتیں بلکہ اُن کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مستقبل پر بھی نظر رکھتی ہیں۔ عصرِ حاضر میں ہمارے نوجوانوں کا رجحان جہاں مغربی روایات کی طرف بڑھتا جا رہا ہے وہاں کچھ ایسے نوجوان بھی موجود ہیں جو اپنی روایات کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ تہذیب الحسن کا شمار انھی نوجوانوں میں ہوتا ہے جو تخلیقی اور تحقیقی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہمیں ایسے نوجوانوں پر فخر ہے جو اپنی تاریخ و ثقافت سے متعلق نہ صرف شغف رکھتے ہیں بلکہ ان کے فروغ کے لیے کام بھی کر رہے ہیں۔
✍🏻 سیّد محمد عباس کاظمی

تہذیب الحسن کے بارے میں اکثر دانش وروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی عمر سے آگے سفر کر رہے ہیں۔ میں اس بات سے بالکل اتفاق کرتا ہوں۔ اس نوخیز قلم کار میں بہت سی خوبیاں موجود ہیں۔ اللہ بزرگ و برتر نظر بد سے بچائے۔ تہذیب الحسن کی یہ کتاب سوانحی و تاریخی تحقیق کی ایک عمدہ مثال ہے جس میں وزیر محمد صادق صاحب کی حیات و خدمات کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کی ابتدائی سیاسی تاریخ اور دیگر اہم واقعات کو بھی قلم بند کیا گیا ہے۔
✍🏻 شیر باز علی خان برچہ

تہذیب الحسن نوجوان شاعر اور ماہرِ ارضیات ہیں۔ اب اس باصلاحیت نوجوان نے ایک عزم کے ساتھ تحقیق کے شعبے میں بھی قدم رکھا ہے۔ شوقِ تجسّس اور ذوقِ نظر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ نوجوان مستقبلِ قریب میں تحقیق و تالیف کے شعبے میں بھی کامیابی کے زینے تیزی سے طے کرتا چلا جائے گا۔
✍🏻 محمد یُوسف حُسین آبادی

تہذیب الحسن ابھی نوعمر ہیں لیکن اُن کا نکھرا ہوا اُسلوبِ نگارش ہمیں ایک سنجیدہ اور پختہ قلم کار کا پتا دیتا ہے۔ عزم و ہمت کے ساتھ تحقیق کے خارزار میں کودنے والے ایسے نوجوانوں کی سلامتی و کامیابی کے لیے ہمیشہ دُعاگو ہوں۔ میں عزیزم تہذیب الحسن کو اس دستاویزی کتاب کی تحقیق و اشاعت پر ہدیۂ تبریک اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
✍🏻 محمد حَسن حسرت

تہذیب الحسن ہمیشہ جدوجہد میں رہنے والے نوجوان ہیں۔ وہ جب کسی کام کا بیڑا اُٹھاتے ہیں تو اسے مقررہ وقت پر نمٹا کر ہی دم لیتے ہیں۔ یہی چند وہ سنہرے اصول ہیں جو انسان کو زندگی میں کامیاب بنا دیتے ہیں۔ تہذیب الحسن نے اب تک جس کام کا بھی بیڑا اُٹھایا ہے اس میں کامیاب رہے ہیں۔ مستقبل میں بھی اُن کے لیے دُعا گو ہوں۔
✍🏻 محمد قاسم نسیم