Sale!

THE HOBBIT (URDU) دی ہابٹ

Original price was: ₨ 1,250.Current price is: ₨ 700.

  • Author: J. R. R. TOLKIEN
  • Translator: SHAUKAT NAWAZ NIAZI
  • Pages: 344
  • ISBN: 978-969-662-418-9
  • Categories: WORLD FICTION IN URDU – CHILDREN – NOVEL – WORLDWIDE CLASSICS – TRANSLATIONS

دی لارڈ آف دی رنگز کا ابتدائیہ : کتاب دی ہابٹ (ناول)

✍️ پروفیسر جے آر آر ٹولکین کےاس شاہکار ناول ’’دی ہابٹ‘‘ کا چالیس سے زائد بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے اور کئی زبانوں میں ایک سے زائد تراجم دستیاب ہیں۔ بی بی سی کے ایک جائزے کے مطابق آج تک دُنیا بھر میں اس کتاب کی 100 ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ 2012 سے 2014 کے دوران ’’دی ہابٹ‘‘ پر بننے والی فلموں کے سلسلے نے عالمی باکس آفس پر لگ بھگ تین ارب ڈالر کمائے۔

✍️ ’’تجسس سے بھرپور اور دھیمے لطیف مزاح سے مزین ایک زبردست مہم کی شاندار پرکشش داستان …. خوب صورت پیرائے میں بیان کی گئی ’’دی ہابٹ‘‘ کی کہانی مہم جوئی کی داستانوں کے کمسن، بڑے اور بوڑھے شائقین کے دلوں میں اتر جائے گی۔‘‘ ― نیویارک ٹائمز بک ریویو

✍️ ’’جے آر آر ٹولکین کے شیدائیوں کی تعداد مُٹھی بھر انگریزی دانوں سے بڑھتے ہوئے دنیا بھر میں لاکھوں میں پہنچ گئی۔‘‘ ― 1973ء میں ٹولکین کی وفات پر ٹائم میگزین کا اداریہ

✍️ ’’ایک امر ذہن نشین کرنا ہو گا کہ یہ کتاب محض اس حد تک بچوں کے ادب میں شمار ہوتی ہے کہ اسے بچپن میں بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ ’’ایلسز ایڈوینچر اِن ونڈر لینڈ‘‘ کو بچے سنجیدگی سے پڑھتے ہیں اور بالغ تفریح طبع کے لیے۔ اس کے برعکس ’’دی ہابٹ‘‘ اپنے کم عمر قارئین کے لیے پُرمزاح تحریر ثابت ہو گی جبکہ سالوں بعد جب وہ یہ کتاب دسویں یا بیسویں مرتبہ پڑھیں گے تو انھیں احساس ہو گا کہ اس کتاب کو ایک مکمل، پُرلطف اور اپنے ہی انداز میں حقیقی داستان بنانے میں کیسی عالمانہ چابکدستی اور گہری فکری مہارت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ پیشین گوئی کا عمل اکثر خطرناک ثابت ہوتا ہے لیکن ’’دی ہابٹ‘‘ یقیناً ایک شاندار کلاسیکی شہ پارہ ثابت ہو گا۔‘‘ ― سی ایس لیویس (بچوں کے شہرہ آفاق ادبی سلسلے ’’کرانیکلز آف نارنیا‘‘ کے مصنف)