TASTEER 12 تسطیر:12 (کتابی سلسلہ)

 1,200

  • Author: NASEER AHMED NASIR
  • Pages: 560
  • ISBN: 978-969-662-488-2

تسطیر ایک بے حد معیاری اور برِصغیر پاک و ہند کا مقبول ترین ادبی رسالہ ہے جسے نصیر احمد ناصر نے 1997ء میں جاری کیا تھا۔ تسطیر کا اولین مقصد اُس وقت کی ادبی گروہ بندیوں اور شعروادب پہ طاری جمود کو توڑنا تھا۔ تسطیر اس مقصد میں نہ صرف کامیاب رہا بلکہ ایک رُجحان ساز رسالہ ثابت ہوا ہے۔ تسطیر کے بعد میں آنے والے ہر ادبی رسالے نے اِسی کے انداز اور طرز کو اپنایا۔ تسطیر صرف نامور لکھاریوں کا رسالہ نہیں بلکہ اس میں نئے لکھنے والوں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ معاصر اور مُستقبل کے رُجحانات کا رسالہ ہے۔ 2012ء میں یہ بوجوہ بند ہو گیا تھا۔ اب نصیر احمد ناصر کی ادارت میں اسے باقاعدگی سے کتابی سلسلہ کے طور پر شائع کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے-