Sale!

STEPHEN HAWKING | 2 BOOKS SET سٹیفین ہاکنگ | دو کتابوں کا سیٹ

Original price was: ₨ 1,800.Current price is: ₨ 1,350.

  • Author: STEPHEN HAWKING

Out of stock

Out of stock

کیا وقت کا کوئی آغاز تھا؟ کیا وقت الٹا چل سکتا ہے؟ کیا کائنات لامتناہی ہے یا اس کی سرحدیں موجود ہیں؟ یہ سوالات اس بین الاقوامی شہرت یافتہ شاہکار کا موضوع ہیں۔ سٹیفن ہاکنگ، نیوٹن سے لے کر آئن سٹائن تک کائنات کی عظیم تھیوریز کا جائزہ پیش کرنے کے بعد سپیس اور ٹائم کی گتھیاں سلجھانے کی کوشش کرتا ہے۔

معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگ Stephen Hawking کی
عالمی شہرت یافتہ کتاب A Brief History of Time کا اردو ترجمہ
وقت کی مختصر تاریخ | بگ بینگ سے بلیک ہولز تک
مترجم: یاسر جواد
اعلی کوالٹی معیاری اشاعت | بڑا سائز

عالمی جرائد کے تبصرے:
’’کائنات کی سرحدوں کی طرف ایک سائنس دان کا دلیرانہ سفر‘‘
-نیوز وِیک
’’وہ فلکیاتی طبیعیات کی پیچیدگیوں کو مسحور کن صراحت اور ذہانت کے ساتھ واضح کرتا ہے….وہ ایک غیرمعمولی قوت کا حامل ذہین شخص ہے۔‘‘
– آبزرور
’’عظیم سوالات سے پردہ اٹھانے والے ذہن کی قیادت میں آگے بڑھنا ایک پرجوش تجربہ ہے۔‘‘
– سنڈے ٹائمز
’’ہاکنگ فطری استادانہ صلاحیتوں کا مالک ہے۔ آسان فہم، بذلہ سنج اور نہایت پیچیدہ تصورات کو روزمرہ زندگی سے لی ہوئی مثالوں کے ساتھ پیش کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔‘‘
– نیویارک ٹائمز
’’حیران کن ذہنی صلاحیت کا مالک سٹیفن ہاکنگ تخلیق کے مخفی قلب میں گہرائیوں تک اُترتا جاتا ہے۔‘‘
– رِیڈرز ڈائجسٹ
————
’’انسانیت کے لیے ہاکنگ کا الوداعی تحفہ …. ایسی کتاب جو انسانیت کے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہر سوچنے والے شخص کے پاس ہونی چاہیے۔‘‘ این پی آر
کیا خدا موجود ہے؟
یہ سب کیسے شروع ہوا؟
کیا کائنات میں اور بھی ذہین حیات موجود ہے؟
کیا ہم مستقبل کی پیش بینی کر سکتے ہیں؟
بلیک ہول کے اندر کیا ہے؟
کیا وقت میں سفر ممکن ہے؟
کیا ہم کرۂ ارض پر زندہ رہیں گے؟
کیا ہمیں خلا میں بسنا چاہیے؟
کیا مصنوعی ذہانت ہمیں پیچھے چھوڑ جائے گی؟
ہم اپنے مستقبل کی صورت گری کیسے کریں؟
سٹیفن ہاکنگ کی آخری کتاب Brief Answers to the Big Questions کا اردو ترجمہ
’’بڑے سوالوں کے مختصر جواب‘‘
ترجمہ :یاسر جواد
اعلی کوالٹی باتصویر ایڈیشن Premium Quality