MEI KHUSH HAAL SALESMAN KESE BANA میں خوشحال سیلز مین کیسے بنا
₨ 600
Author: FRANK BETTGER
Year: 2018
فرینک بیچگر نے پینسلوانیا کے ایک بہت غریب گھرانے میں آنکھ کھولی اور غربت کی وجہ سے تعلیم نہ حاصل کر سکے۔ بچپن سے ہی اُنہیں بیس بال کھلاڑی بننے کا جنون تھا او ر پھر وہ ریاست فلاڈیلفیا کے ایک نامور کھلاڑی بن بھی گئے لیکن ایک میچ کھیلتے ہوئے اُن کا بازوشل ہو گیا اور اُنہیں ٹیم سے نکال دیا گیا۔تعلیم اور ہنر نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً پہلے وہ فرنیچر کی ایک دکان پر اور پھر ایک لائف انشورنس کمپنی میں کام کرنے لگے ۔ابتداً وہ لائف پالیسیز بیچنے میں بالکل ناکام رہے لیکن پھر اپنی ناکامیوں سے سیکھ کر بتدریج کامیاب ہونے لگے اور چند سالوں میں ہی اُن کا شمار امریکہ کے کامیاب اور امیر ترین لائف انشورنس سیلز پرسنز میں ہونے لگا۔ اِس کاروبار میں اپنے ذاتی تجربات و مشاہدات کو بنیاد بنا کر اُنہوں نے لائف انشورنس سیلنگ پر کتابیں بھی لکھیں اور اِن موضوعات پر معروف نفسیات دان ڈیل کارنیگی کے ساتھ مل کر پورے ملک میں لاتعداد سیلز ٹریننگ پروگرامز بھی منعقد کرائے۔ موجودہ کتاب”How I Multiplied My Income & Happiness In Selling” لائف انشورنس انڈسٹری سے وابستہ ہر سیلز ایجنٹ کی کامیابی کی ضمانت ہے اور اِس کتاب کا دُنیا کی ہر بڑی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ اُردو زبان میںاِس کیریئر ساز اور بیسٹ سیلر کتاب کا ترجمہ بعنوان ـــ’’میں خوشحال سیلز مین کیسے بنا‘‘ محترم صغیر احمد نے نہایت خوش اسلوبی سے کیا ہے۔