Sale!

JURM O SAZAA جرم و سزا

Original price was: ₨ 2,000.Current price is: ₨ 1,400.

  • Author: FYODOR DOSTOEVSKY
  • Translator: TAQI HAIDER
  • Tag: ZOYN ANSARI
  • Pages: 544
  • Year: 2022
  • ISBN: 978-969-662-427-1

دستوئیفسکی کے دئیے ہوئے خیالی پیکر ہمیں پسند ہوں یا ناپسند، بہرحال نہ وہ کٹھ پُتلیاں ہیں، نہ موم کے پُتلے ___ کیوں کہ ان میں غضب کی شدّت ہوتی ہے۔ تراشنے والا اُن میں اپنے لہو کی گردش اور سینے کی آگ کچھ اس طرح بانٹ دیتا ہے کہ وہ خود پگھل کر گُم نہیں ہوتے، ہمیں پگھلا دیتے ہیں۔ صفِ اوّل سے زیادہ صفِ دوم کے، بظاہر معمولی (مگر ’’ابنارمل‘‘) کرداروں میں یہ شدّت اور بھی بڑھی ہوتی ہے اور وہی اس کے خیالات کی ترجمانی خوب کرتے ہیں۔ یہ بھی ایک خاصیت تھی جس نے دستوئیفسکی کا سایہ اس کے قد سے لمبا کر دیا۔ روسی زبان نے عالمی ادب کو ایک وقت میں تین بڑے ناول دئیے (1867-70) ترگینف کا ’’باپ اور بیٹے‘‘، ٹالسٹائی کا ’’جنگ اور امن‘‘ اور دستوئیفسکی کا ’’جرم و سزا‘‘۔ ایک نے سماجی کشمکش کے تانے بانے دکھائے، دوسرے نے تاریخی باب کے لہوترنگ ورق پھیلائے، مگر دستوئیفسکی نے فرد کا باطن، جرم کی نفسیات، جبر و اختیار کی رسّہ کشی میں ’’مجھے سب کچھ جائز ہے‘‘ کا انجام دانائی اور دیوانگی کا متوازی عمل اور پھر نئی زندگی تک پہنچنے کا حوصلہ سب کھوند ڈالا، سب کا رس یکجان کر دیا۔ بعضوں کی نظر میں یہ ناول ایکشن اور اندرونی ہلچل کے تلازمے میں اپنا جواب نہیں رکھتا۔ کوئی کسی نظر سے دیکھے، آج یہ عالم ہے کہ کوئی ترقّی یافتہ زبان اس کے ترجموں سے خالی نہیں، اور اُسے پڑھے بغیر کوئی شخص عالمی ادب کا طالب علم نہیں۔

ظ – انصاری