GULISTAN E SAIF UL MALOOK گلستان سیف الملوک
Original price was: ₨ 1,350.₨ 600Current price is: ₨ 600.
- Author: MIYAN MUHAMMAD BAKHSH
- Translator: MUHAMMAD ZAHID AKRAM
- YEAR JUNE, 2024
📗 گلستانِ سیف الملوک
“کھاریاں شہر کے لیے بہت بڑا اعزاز”
گلستانِ سیف الملوک سرکار میاں محمد بخش کی شہرہ آفاق مثنوی سفر العشق المعروف قصہ سیف الملوک و بدیع الجمال کی روشنی میں لکھے گئے سو (100)سے زائد چھوٹے بڑے مضامین کا مجموعہ ہے۔ کتاب کی زبان انتہائی سلیس اردو اور عام فہم ہے ،جسے معمولی تعلیم رکھنے والے افراد بھی بآسانی پڑھ اور سمجھ سکتے ہیں۔ اس میں اندازِ تحریر مناظرانہ یا مجادلانہ نہیں، بلکہ عارفانہ اور مصلحانہ اختیار کیا گیا ہے ،جو کہ صوفیاء کے تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ کتاب میں مشکل ترین اور بظاہر ناقابلِ حل اختلافی مسائل کو دلنشین اور عمدہ مثالوں کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بات کو ٹھونسنے کی بجائے دعوتِ فکر اور دل پر دستک دینے والا انداز اختیار کیا گیا ہے۔ طنر ، طعن و تشنیع ، سوقیانہ پن اور تلخ انداز سے مکمل طور پہ گریز کیا گیا ہے۔ بلکہ اس کے برعکس مٹھاس بھرے جملوں اور فرحت آمیز پیرائے میں پیغامِ محبت دیا گیا ہے۔ پڑھنے والااپنی سوچ اور فکر میں بہت مثبت تبدیلی محسوس کرے گا۔ کتاب میں طوالت کی بجائے اختصار کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ جس بات کے لئے بعض دفعہ پچاسوں صفحات تحریر کئے جاتے ہیں اسی بات کو ایک دو جملے میں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر کراماتِ اولیاء کے حوالے سے یہ جملہ اپنے اندر معانی کا سمندر لئے ہوئے ہے اور کوئی بھی ذی ہوش اور منصف مزاج شخص اس کا انکاری بھی نہیں ہو گا۔ “اگر غور کیا جائے تو اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں کی عظمت اور شان قدرت و طاقت کا انکار ، ایک طرح سے اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ہی انکار ہے”۔ اُن افراد کے لئے بھی ایک نایاب تحفے سے کم نہیں ،جو کسی بھی وجہ سے سرکار میاں محمد بخش کی کتاب سیف الملوک کے حوالے سے بد گمانی یا غلط فہمی کا شکار ہو چکے ہیں۔ کتاب کے آئینے میں وہ حضرات سیف الملوک کا حقیقی چہرہ دیکھ سکیں گے۔ پنجابی اشعار کا ترجمہ انتہائی محتاط اور مودبانہ انداز میں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کتابوں میں سے ہو گی (ان شاءاللہ) جنہیں سرہانے یا سائیڈ ٹیبل پہ رکھ کر روزانہ کم از کم ایک مضمون پڑھا جائے ۔ صرف ایک بار پڑھ کر رکھ دی جانے والی کتاب نہیں ،بلکہ یہ تو خوشبووں کا گلستان ہے ۔جہاں روزانہ سیر کے لئے آیا جائے گا اور دل و دماغ کو مسلسل معطر اور معنبر رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ آپ سب کے لئے لکھی گئی ہے۔تیاری کریں تاکہ “گلستانِ سیف الملوک” کی سیر آسانی سے کر سکیں۔
محمد زاہد اکرم
7جون بروز جمعة المبارک 2024ء