انسان اپنی زندگی میں مختلف طرح کے خوف اور غم کا شکار رہتا ہے جن سے نجات کے لیے وہ کسی ایسی ہستی کی طرف رجوع کرناچاہتا ہے جو ان کا مداوا کر سکے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ذات صرف اور صرف اللہ ہی کی ہے جو ہماری مدد کرنے پر پوری طرح قادر ہے اس لیے ہمیں ہر مشکل میں اسی کی طرف رجوع کرنا چاہیے ۔ مسنون دعاوٗں پر مبنی ایک بہت ہی جامع کتاب ہےجس میں آپ کو اپنی ہر مشکل اور ضرورت کے وقت مانگنے کے لیے بہتریں مناجات ملیں گی۔