Sale!

DERVISH: IQBAL KI YAAD MEI درویش: اقبال کی یاد میں

Original price was: ₨ 1,500.Current price is: ₨ 1,200.

  • Author: BABA IRFAN UL HAQ
  • Tag: 4837
  • Pages: 360
  • ISBN: 978-969-662-458-5

’’درویش: اقبالؒ کی یاد میں‘‘

اقبالؒ اور عرفان الحق صاحب کے افکار کی مماثلتوں کے تفصیلی مطالعہ کے نتیجے میں یہ خیال راسخ ہوا کہ یہ کتاب ’’درویش: اقبالؒ کی یاد میں‘‘ تشکیل دی جائے۔ الحمدللہ! ’’بابا‘‘ کتاب کے بعد یہ دوسری کتاب ہے جو اُستاد ِمحترم کی نگرانی میں مکمل کی ہے۔ گویا عرفان صاحب مجھے قلم پکڑنا سکھا رہے ہیں… ؎
فیضِ نظر کے لیے ضبطِ سخن چاہیے
حرفِ پریشاں نہ کہہ اہلِ نظر کے حضور
اس کتاب کے پانچ حصے ہیں:
¡ اقبال سے ایک مکالمہ
¢ ذکر و فکرِ اقبال (لیکچرز)
£ تفہیمات (سوال و جواب)
¤ بات سے بات (اقتباسات)
¥ نشستیں چند
ہر کتاب کا ایک باطن ہوتا ہے۔ بظاہر تو یہ کتاب اقبالؒ کا تذکرہ معلوم ہو رہی ہے…. مگر جب آپ اس کے باطن میں اتریں گے تو یہ بتائے گی کہ علامہؒ ہم سے کیا چاہتے ہیں…. پھر فکرِ اقبالؒ کی روشنی میں سمجھائے گی کہ جہاد کیا ہے، فلاح کیا ہے، شہادت کیا ہے، ادب کیا ہے، اخلاق کیا ہے، بد اخلاقی کیا ہے، تلاوت کیا ہے، تارکِ قرآن ہونا کیا ہے، بصیرت کسے کہتے ہیں، بندۂ صحرائی کون ہے، صاحبِ آفاق کسے کہا گیا ہے، مصطفوی ہونے کا کیا مطلب ہے، رہ نوردِ شوق کون ہے، اندازِ عشق اور مظاہرِ عشق کیا ہیں، نماز کی اصل روح کیا ہے، تفرقہ کسے کہتے ہیں، آزادی کیا ہے، غلامی کیا ہے، طریق کسے کہتے ہیں، ایمان کیا ہے، عدل کیا ہے، فقر کیا ہے، ثقافت کیا ہے….؟ اس کے علاوہ یہ کتاب اقبالؒ کے تمام فلسفے کی بنیاد ”خودی“ کی سادہ اور آسان ترین تعریف سمجھائے گی، محمدؐ سے وفا کا طریقہ بتائے گی۔ اس کتاب میں آپ کو فارمولے ملیں گے؛ صوفی ازم کے، علمی ترقی کے، اعلیٰ ترین قدروں کو پانے کے۔ اس کتاب میں نشانیاں ملیں گی کہ علم کہاں سے حاصل ہو، کیسے حاصل ہو، علم کا مخزن کیا ہے، کون اس کو حاصل کرنے والے ہیں؟ اس حوالے سے تمام تشریحات بڑی مدلل اور اثر انگیز ہیں۔ علاوہ ازیں اللہ کو ڈھونڈنے کے لیے گائیڈنس ملے گی مگر کہیں علمیت کا رعب نظر نہیں آئے گا۔ سادہ انداز میں کی جانے والی باتیں عام فہم اور پُرتاثیر ہیں۔ جو عرفان الحق صاحب کا سب سے بڑا کمال ہی نہیں بلکہ کرامت ہے۔