BICHAR GAYE بچھڑ گئے
Original price was: ₨ 1,395.₨ 977Current price is: ₨ 977.
- Author: COL. Z. I. FARRUKH
- Pages: 512
- ISBN: 978-969-662-422-6
مطالعۂ پاکستان سے خصوصی رغبت رکھنے والے کیپٹن فرخ، 30 ستمبر 1970ء کو پاک آرمی سے اِیسٹ پاکستان رائفلز (EPR) میں ٹرانسفر ہو کر ڈھاکا پہنچے۔ انھیں ہیڈکوارٹر EPR میں جنرل سٹاف افسر III انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا۔ EPR تقریباً 90فیصد بنگالی، باقی 10فیصد بہاری اور مغربی پاکستانیوں پر مشتمل تھی۔ چھ سات کے علاوہ سارے افسر مغربی پاکستان سے ہی تھے۔ اس وقت کی مشرق مغرب کشیدگی کا زیرِ زمین لاوا اس ادارے میں خصوصی جنبش کی استطاعت رکھتا تھا۔ پورے صوبے سے اطلاعات کی وصولی، نقشوں پر مارک کرنا، سینئر افسران کی زیرِنگرانی ایکشن کرنا کیپٹن فرخ کے فرائض میں شامل تھا۔ لہٰذا ایک وسیع منظرنامے میں کام کرتے ہوئے انھیں حالات کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملا۔ انہی فرائض کے دوران انھوں نے بغاوت بنتے دیکھی، فوجی ایکشن میں حصہ لیا، آٹھ ماہ کی خانہ جنگی کے بعد بےسروسامانی کی جنگ لڑی۔ پھر دو سال، چار ماہ، بارہ دن جنگی قیدی رہنے کے بعد وطنِ عزیز واپس آکر فوج میں کرنل تک کا اعزاز حاصل کیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد دو عشروں سے کالم نگاری اور تجزیہ کاری سے قومی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کتاب ’’انقلابِ پاکستان‘‘ کے بھی مصنّف ہیں اور ’’مربوط سوسائٹی وقت کی بنیادی ضرورت‘‘ سمجھتے ہوئے معاشرتی بہتری کے لیے عملی طور پر کوشاںہیں۔
اس کتاب میں مصنّف نے اپنی ستمبر 1970ء سے مارچ 1975ء تک کی پُرآشوب زندگی کی کہانی لکھی ہے، جو چشم دید واقعات، اپنے نوجوانی کے احساسات، بنگالیوں کے جذبات اور ہمارے من حیث القوم اقدامات کے تاریخی تجزیے کا امتزاج ہے۔ مجموعی طور پر یہ کتاب اپنی آیندہ نسل کو تاریخ میں مخفی حالات سے آگاہی اور مستقبل میں ملکی سلامتی کے لیے انفرادی، گروہی اور اجتماعی ذمہ داریاں پہچاننے کے لیے دعوتِ فکر ہے۔