AAP CHAHAIN TO AMEER BAN SAKTAY HAIN

 500

  • Author: M. R. KOPMEYER
زندگی خلاء کو برداشت نہیں کرتی
زیر نظر مقولہ ہمیشہ ذہن میں رکھیے۔۔۔’’زندگی خلاء کو کبھی برداشت نہیں کرتی‘‘۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنی زندگی مثبت اور منظم انداز میں گزارتے ہیں یا غیر منظم انداز میں۔ اسے اچھے کاموں میں گزارتے ہیں یا بیکار قسم کی مصروفیات میں، لیکن ایک بات یاد رکھیے کہ زندگی خلاء کو کبھی برداشت نہیں کرتی۔ اگر آپ نے اسے منظم انداز میں نہ گزارا تو یہ آپ کو اپنا غلام بنا لے گی اور آپ لامتناہی الجھنوں اور لاینحل مشکلوں میں پھنس کر رہ جائیں گے، جو لوگ زندگی کے اس قانون کو جانتے ہیں وہ ہمیشہ منظم اور بامقصد زندگی گزارتے ہیں۔‘‘۔ (کتاب ’’آپ چاہیں تو امیر بن سکتے ہیں‘‘ از:ایم- آر- کوپ میئر )